Thursday 2 April 2020

کرکٹ کی کہانِی محمد یوسف کی زبانی || دل کو چُھو لینے والی تحریر

🥳!!....میں نے میچ میں ظہیر کی لاج رکھی اور سنچری اسکور کی🤪

آپ نے میری مدد اس وقت کی جب آپ کے پاس کچھ نہیں تھا جبکہ....؟؟

یہ وہ محلہ ہے جہاں میں پلا بڑھا - بچوں کے ساتھ جرابوں کی بال بنا کر دھوبی گھاٹ پہ کپڑے دھونے والے ڈنڈے کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتا تھا (شاید اس لیے میری بیک لفٹ اونچی تھی) - پہلی بار کرکٹ کلب میں داخلہ اس شرط پہ ملا کہ میں سب سے پہلے آ کر وکٹ اور گراؤنڈ میں جھاڑو لگایا کروں گا - اس کے علاوہ سینئر پلیئرز کے لیے نیٹ نصب کرنے کی ذمےداری بھی میری ہی تھی۔

یہ جو بھائی اس تصویر میں نظر آ رہے ہیں ان کا نام ظہیر ہے - یہ وہ شخص ہے جو ہمارے کلب کا کپتان تھا - ظہیر نے کلب انتظامیہ سے لڑ کر مجھے ٹیم میں کھلانے کی کوشش کی تھی - جب کلب انتظامیہ مجھے کھلانے پہ آمادہ نا ہوئی تو ظہیر نے خود کو ڈراپ کر لیا اور اپنی جگہ مجھے چانس دے دیا - یہی نہیں بلکہ ظہیر نے میچ کے لیے مجھے اپنی کٹ بھی دے دی - میں نے اس دن ریلوے کالونی کی درزی کی اس دکان سے چھٹی کر لی تھی جہاں میں کام سیکھنے جایا کرتا تھا - میں نے میچ میں ظہیر کی لاج رکھی اور سنچری اسکور کی اور اس دن کے بعد سے کلب انتظامیہ نے کبھی مجھے میچ سے ڈراپ نہیں کیا۔

ظہیر کچھ عرصہ پہلے کینسر کے شکار ہو گیا تھا مگر اب الحمدلله صحتیاب ہو کر واپس آ چکا ہے - ظہیر نے صحت یاب ہونے کے بعد مجھے فون کر کے خوش خبری دی تو میں ظہیر سے ملنے چلا آیا - ظہیر کہتا ہے کہ یوسف تو نے میرے علاج پہ لاکھوں روپے خرچ کر دئیے میرے بچے بھی تیرے غلام رہیں گے۔

میں نے صرف اتنا جواب دیا ' ظہیر بھائی میں آپ جتنا امیر آج تک نہیں بن سکا کیوں کہ آپ نے میری مدد اس وقت کی جب آپ کے پاس کچھ نہیں تھا جبکہ میں نے آپ کی مدد اس وقت کی جب میرے پاس سب کچھ تھا'۔

(کرکٹر محمد یوسف کے پیج سے منقول)

اس طرح کے مزید اچھے اور بہترین تحریروں کے لئے فالو کریں شکریہ

Tags: Heart Touching Stories, Muhammad Yousaf, Yousuf Yuhana, Cricketers Stories, Sports Stories, Batsman Story, Dil Ko Choo Lene Wali Tehreer, Urdu Stories, Read Urdu Stories, Urdu Kahani, Read Stories Online, Sabaq Amoz Kahaniyaan, Sachi Kahani, Read Stories Online, Free Online Stories, Latest Urdu Stories, Best Urdu Stories, New Urdu Stories, Khel aur Khilari, Cricketer Muhammad Yousaf, #UrduStories, #RealStories, #LoveStories

No comments:

Post a Comment

Leave Your Valuable Feedback Here