Monday, 11 October 2021

مُسکراتی بیوی غصیلہ شوہر اور کڑوی چائے || نازک لڑکی

!!!...سبق آموز اور ہمارے معاشرے کا المیہ☕

--ایک تو چائے ایسی بنائی اوپر سے ہنس رہی ہو--


وہ چائے کا کپ ہاتھ میں لئیے دروازے سے اندر آتی ہوئی بولی
...مجھے آپ سے کچھ کہنا ہے

عینک کتاب پر رکھتے ہوئے میں نے پلٹ کر کہا ہاں! ہاں! کیوں نہیں بولو کیا بات ہے؟

وہ آہستہ سے چلتی ہوئی قریب والی کرسی پر آ بیٹھی اور چائے میز پر رکھتے ہوئے بولی۔۔۔
چائے پی کر دیکھئیے نا کیسی بنی ہے؟؟

 اس سے پہلے کہ میں چائے پی کر بتاتا کہ کیسی بنی ہے میں نے اس بات کا جاننا زیادہ ضروری سمجھا جو وہ کہنا چاہتی تھی --- کیا بات ہے پہلے وہ تو بتا دو؟

ارے! پہلے چائے چکھ کر بتائیے کیسی بنی ہے، بات بھی بتا دونگی کونسا میں کہیں بھاگی جا رہی ہوں۔

(میں نے اس کی بات پر مُسکرانے کی کوشش کی)
کپ کی طرف ہاتھ بڑھایا اور چائے کا کپ اٹھا کر گھونٹ بھرا لیکن چائے میں کڑواہٹ اس قدر تھی کہ مجھے واپس تھوکنا پڑا اور چلاتے ہوئے پوچھا یہ کیا ہے؟ چائے بنانی نہیں آتی تمہیں؟ یہ کیسی چائے بنائی ہے اتنی کڑوی؟

وہ مُسکراتی ہوئی کرسی سے اٹھ کر کھڑکی میں جا کھڑی ہوئی
(اس کا مُسکرانا میرے غصے میں اضافہ کر رہا تھا لیکن میں رُک گیا)
ایک تو چائے ایسی بنائی اوپر سے ہنس رہی ہو۔ آخر! چاہتی کیا ہو، تم؟
!!!...وہ مُسکراتی ہوئی پلٹی اور بولی... کچھ نہیں

بس اتنا بتانا تھا کہ آپ کا لہجہ اس چائے سے زیادہ کڑواہ ہے اگر آپ اس کڑوی چائے کا ایک گھونٹ حلق سے نہیں اتار سکے تو سوچیں کہ آپ کے لہجے کے ہزاروں کڑوے گھونٹ ایک نازک لڑکی کیسے روز سہہ لیتی ہے؟

کمرے کی سنسان خاموشی میں گھڑی کی ٹک ٹک کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ وہ چائے کا کپ لے کر دروازے سے نکل گئی۔ میں ایک زندہ لاش کی مانند نا جانے رات کے کس پہر تک یہی سوچ رہا تھا۔
اتنا کڑوا...!!! اتنی کڑواہٹ؟ کیا سچ میں...؟؟

😢😢

آگر کہانی اچھی لگےتو-کمنٹس- ضرور کریں۔۔۔
❤❤❤❤❤❤❤❤

اس طرح کے مزید اچھے اور بہترین تحریروں کے لئے فالو کریں شکریہ

Tags: Heart Touching Story, Muskrati Bevi, Ghusila Shohar, Karwi Chaye, Bad Tea, Kadvi Chaye, Nazuk LarkiDil Ko Choo Lene Wali Tehreer, #UrduStories, Girls Stories, Read Urdu Stories, Urdu Kahani, Read Stories Online, Sabaq Amoz Kahaniyaan, Sachi Kahani, Read Stories Online, Wife Stories, Women Stories, Free Online Stories, Latest Urdu Stories, Best Urdu Stories, New Urdu Stories, Islamic Stories

No comments:

Post a Comment

Leave Your Valuable Feedback Here