Showing posts with label Mom Stories. Show all posts
Showing posts with label Mom Stories. Show all posts

Monday, 5 October 2020

بیٹا نئی والی ماں ٹھیک ہے یا پرانے والی ٹھیک تھی۔۔۔؟ || سوتیلی ماں

🤔!!!...پرانی ماں جھوٹی تھی، نئی ماں سچی ہے🤱

اگر شرارت کی تو کھانا نہیں ملے گا🍕...!!!۔


آٹھ سالہ بچے کی ماں انتقال کرگئی، والد نے دوسری شادی کر لی۔
ایک دن باپ نے بیٹے سے پوچھا...! بیٹا نئی والی ماں ٹھیک ہے یا پرانی والی ٹھیک تھی۔۔۔؟

بیٹے نے معصومیت سے جواب دیا۔۔۔! پرانی والی ماں جھوٹی تھی نئی والی سچی ہے۔

باپ نے پوچھا۔۔۔! وہ کیسے؟

بیٹا بولا: جب بھی میں کوئی شرارت کرتا، تو ماں کہتی تھی! بیٹا آج میں تجھے کھانا نہیں دوں گی، لیکن جب بھی کھانے کا ٹائم ہوتا، سب سے پہلے میرے ہاتھوں کو دُھلاتی اور اپنے ہی ہاتھوں سے مجھے کھانا کھلاتی۔

نئی والی ماں نے ایک بار کہا تھا! اگر شرارت کی تو کھانا نہیں ملے گا، آج میں نے شرارت کی ہے صبح سے بھوکا اور پیاسا رکھا ہے۔

اللّٰہ پاک سب کی ماؤں کو سدا سلامت رکھیں، جن کے والدین اِس دنیا میں نہیں ہیں اُن کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور جن کے والدین زندہ ہیں، اللّٰہ پاک اُن کی عمر دراز کریں اور سدا سلامت رکھیں.🙏آمین

آگر کہانی اچھی لگےتو-کمنٹس- ضرور کریں۔۔۔
❤❤❤❤❤❤❤❤

اس طرح کے مزید اچھے اور بہترین تحریروں کے لئے فالو کریں شکریہ

Tags: Heart Touching Stories, Dil Ko Choo Lene Wali Tehreer, #UrduStories, Read Urdu Stories, Urdu Kahani, Read Stories Online, Sabaq Amoz Kahaniyaan, Sachi Kahani, Read Stories Online, Mian Bewi ki Kahani, Father and Son Stories, Friendship Stories, Husband & Wife Stories, Free Online Stories, Latest Urdu Stories, Best Urdu Stories, New Urdu Stories, Islamic Stories, Story of Arab Girls, Ashfaq Ahmed ki Kahani, Bachoon ki Kahani, Real Stories, Murghi ki Kahani

Wednesday, 5 February 2020

ہاتھ میرا جلا تھا اور کرب ان کی آنکھوں میں دیکھ رہی تھی || باپ، شوہر اور بیٹی

😥!!....اب مرہم بھی لگا رہے ہیں اور والدہ صاحبہ کی کلاس بھی😥

آپ اپنی بیٹی کی ذرا سی تکلیف پر تڑپ اٹھے ہیں اور بیوی کا درد...؟؟

!...مرد ، مرد میں بہت فرق ہوتا ہے
آج شام کی چائے بناتے ہوئے میرا ہاتھ جل گیا۔
آنکھوں میں آنسو جاری تھے۔
والد صاحب نے دیکھا تو ایک دم ہاتھ تھام لیا اور تڑپ تڑپ گئے پھر دوسرے ہاتھ سے چائے کی پیالی پرے کھسکائی اور فوراً کریم اٹھا لائے۔
اب مرہم بھی لگا رہے ہیں اور والدہ صاحبہ کی کلاس بھی۔
کیوں بھیجتی ہیں آخر اسے کچن میں ہزار بار کہا ہے کہ اس سے کوئی کام نہ کرایا کریں۔
اماں خود سکتے میں بیٹھی تھیں ہاتھ میرا جلا تھا اور کرب ان کی آنکھوں میں دیکھ رہی تھی میں۔
...کہنے لگیں
میں کہاں خوشی سے بھیجتی ہوں مگر کل کو اس کی شادی ہونی ہے لوگ کیا کہیں گے ماں نے کچھ بھی نہ سکھایا۔
وہ بہت دُکھی لہجے میں وضاحت دے رہی تھیں۔
ہاں تو کہتے رہیں لوگ جو ان کو کہنا ہے مگر اب یہ کچن میں نہیں جائے گی والد صاحب نے مجھے بے ساختہ گلے لگایا اور اماں کو وارن بھی کر دیا۔
مجھے خوش ہونا چاہیے تھا مگر میں نہیں ہوئی۔
میں بس اماں کے ہاتھ دیکھ رہی تھی جن کے انگوٹھے سبزیاں کاٹ کاٹ کر نشان زدہ ہو گئے تھے کتنی ہی بار اُن کا ہاتھ جلا تھا سیاہ داغ نما نشان موجود تھے۔
البتہ زخم مندمل ہو چکے تھے بلکہ ابھی ہفتہ پہلے چُھری سے شہادت کی انگلی پر اتنا بڑا کٹ لگ گیا تھا بہت خون بہا مگر انہوں نے پٹی بھی نہ باندھی کہ بس ٹھیک ہے ٹھیک ہے۔
مگر
کچھ بھی تو ٹھیک نہیں تھا۔
میں والد صاحب کو بتانا چاہتی تھی۔
کہ
وہ بھی تو کسی کی بیٹی ہیں ان کے ابا نہیں رہے تو کیا ہوا ان کے شوہر تو ماشاءاللہ حیات ہیں۔
آپ اپنی بیٹی کی ذرا سی تکلیف پر تڑپ اُٹھے ہیں اور بیوی کا درد...؟؟
وہ کسے جا کر بتائے...؟؟
وہ کون محسوس کرے گا...؟؟
وہ کسی کی بیٹی نہیں ہیں کیا...؟؟
کاش۔۔۔
دنیا کے تمام مرد جس طرح اپنی ماں، بہن اور بیٹی کے لیے حساس ہوتے ہیں بالکل اسی طرح بیوی کے لیے بھی فکرمند ہو جائیں تو کتنی ہی عورتیں حقیقتاً جی اٹھیں گی۔

اس طرح کے مزید اچھے اور بہترین تحریروں کے لئے فالو کریں شکریہ

Tags: Heart Touching Stories, Aurat ki Izzat, Dil Ko Choo Lene Wali Tehreer, Women Respect, Urdu Stories, Read Urdu Stories, Urdu Kahani, Read Stories Online, Sabaq Amoz Kahaniyaan, Sachi Kahani, Read Stories Online, Free Online Stories, Latest Urdu Stories, Best Urdu Stories, New Urdu Stories, Islamic Stories, Story of Arab Girls, Ashfaq Ahmed ki Kahani, Beti ki Kahani, Bevi ki Kahani, Baap ki Kahani, Shohar ki Kahani, Father Stories, Daughter Stories

Saturday, 14 December 2019

بچے کی پیدائش کے بعد ڈیلیوری روم سے نکلے ایک گھنٹہ ہوا تھا || ایک درد ناک تحریر

🥳ایک درد ناک تحریر🤪

بچے کی پیدائش کے بعد ڈیلیوری روم سے نکلے ایک گھنٹہ ہوا تھا


بچے کی پیدائش کے بعد ڈیلیوری روم سے نکلے ایک گھنٹہ ہوا تھا، زچہ کو ابھی ابھی ہوش آیا تھا۔

بدن میں طاقت بالکل ختم ہو گئی تھی۔۔۔۔
کروٹ لینا تو دور کی بات ہلنے میں بھی بے پناہ دقت ہو رہی تھی۔
اُس نے بڑی مشکل سے داہنے ہاتھ کو حرکت دی، کچھ ٹٹولا، ہاتھ کو کچھ محسوس نہیں ہوا
پھر بائیں ہاتھ کو حرکت دینے کی کوشش کی. کچھ نہیں ہاتھ لگا. بے چین ہوگئی۔
خیال آیا کہیں نیچے لڑھک کے گر تو نہیں گیا! اوہ خدایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمت کرکے بمشکل پلنگ کے نیچے دیکھا۔

نیچے بھی نہیں۔۔۔۔۔۔
گھبراہٹ ہونے لگی. ماتھے پر پسینے کی بوندیں نمایاں ہو گئیں۔۔۔
دُور کھڑی نرس کو اشارے سے بلایا......ہونٹ ہلے پر کچھ الفاظ نہیں نکل سکے۔۔۔۔

نرس نے زچہ کی گھبراہٹ محسوس کر لی. اس کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔۔۔ آخر وہ بھی ماں تھی، ماں کی تڑپ کو کیسے نہ سمجھہ پاتی۔

دوڑ کر انکیوبیٹر روم سے نوزائیدہ کو لاکر ماں کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے کہا
"!...میں سمجھہ سکتی ہوں بہن
لو...... جی بھر کے دیکھہ لو۔"

....زچہ بولی
"بہت شکریہ لیکن میں موبائل ڈھونڈ رہی تھی۔"
🙏🙏🙏🙏🙏🙏

اس طرح کے مزید اچھے اور بہترین تحریروں کے لئے فالو کریں شکریہ

Tags: Heart Touching Stories, Dardnak Kahani, Dil Ko Choo Lene Wali Tehreer, Funny Story, Urdu Stories, Read Urdu Stories, Urdu Kahani, Read Stories Online, Sabaq Amoz Kahaniyaan, Sachi Kahani, Urdu Funny Story, Free Online Stories, Latest Urdu Stories, Best Urdu Stories, New Urdu Stories, Islamic Stories, Story of Wife, Story of Mom, Mother Stories